نئی دہلی:)وزارت خارجہ نےجموں کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات کو سلامتی دستوں کے قافلہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے سلسلہ میں آج پاکستان کے ہائی کمشنر کو طلب کیااور اس سلسلہ میں سخت اعتراض ظاہر کیا۔
ذرائع کے مطابق خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمدکو آج دن میں دوبجے وزارت خارجہ میں طلب کیا۔انھوں نے پلوامہ حملہ پر سخت اعتراض کیا اور ہائی کمشنر سے کہاکہ پاکستان دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے خلاف فورا مناسب کارروائی کرے ۔
خارجہ سکریٹری نے یہ بھی کہاکہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں اور افراد کو روکنے کے لیے قدم اٹھائے ۔انھوں نے پاکستان کی وزارت خارجہ کے ذریعہ کل دیے گئے بیان کو یکسر مسترد کردیا۔