گورکھپور (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی کی ۱۵فروری کو مان بیلا میں منعقد دیش بچاؤ دیش بناؤ ریلی کو برہمن سماج میں مکمل تعاون دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کو وزیر اعظم بنانے کا عزم کیا ہے۔مذکورہ باتیں برہمن فیڈریشن کے قومی صدر ابھیشیک کمار پانڈے نے منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرشورام جینتی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کرکے پارٹی نے برہمنوں کو اعزاز بخشا۔اس کے علاوہ بہت سے برہمن نمائندوں کو وزیر مملکت بناکر برہمنوں کی پذیرائی کی ہے۔ اس لئے برہمن سماج نے سماجوادی پارٹی کی مکمل حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے ہمیشہ برہمنوں کو ساتھ لیکر حکومت میں حصہ دار بنایا ہے۔اس لئے برہمنوں کا اخلاقی فرض ہے کہ سماجوادی پارٹی کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر مرکز میں سماجوادی پارٹی کی قیادت میں حکومت تشکیل دی جائے تاکہ ملک میں اتحاد قائم ہوسکے۔