بارہ بنکی (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی حکومت کی عوامی بہبود اسکیموں اور حصولیابیوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے سماجوادی پارٹی بارہ بنکی اسمبلی حلقہ کے صدر رام سنگھ یادو کے قیادت میں سائیکل ریلی کو صدر رکن اسمبلی دھرم راج عرف سریش یادو نے پارٹی کی جھنڈا دکھاکر روانہ کیا۔ریلی میں سماجوادی پارٹی جدوجہد کمیٹی کے ضلع نائب صدر گیا ن پرکاش مشرا،پارٹی کے ضلع سکریٹری گیان سنگھ یادو، ڈاکٹر پریم سنگھ یادو، خالد رشید ، پنکج چترویدی، کاؤنسلر اجیت جھا، ندیم اختر وغیرہشامل تھے۔ریلی پارٹی دفتر واقع چھایا چوراہا سے بنکی بلاک بس اڈہ ، کچہری ، ریلوے اسٹیشن ، مال گودام روڈ، دیوی تراہاسے ہوتے ہوئے چھایا چوراہے پر پہنچی اورجلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے ضلع سکریٹری انل کمار یادو نے کہا کہ ۲۰۱۴ کے مشن کو کامیاب بنانے کے لئے کارکنان ریاستی حکومت کی حصولیابیوں کو گھر گھر تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ سائیکل کی رفتار اتنی تیز ہونی چاہئے کہ وہ دہلی میں ہی جاکر رکے۔دوسری جانب رام نگر میں پارٹی کے ضلع صدر راجن سنگھ کی قیادت میں سائیکل ریلی کو پارلیمانی حلقہ کی امیدوار راج رانی راوت نے پارٹی کا جھنڈا دکھا روانہ کیا۔ انہوں نے ریلی میں شامل کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سربراہ کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہے۔ کیونکہ وہ کسانوں کے مسیحا ہیں ان کی حکومت میں کسانوں کو کھاد وبیج کی کوئی کمی نہیں ہوتی۔ پارٹی کے سربراہ کے قول وفعل میں کوئی فرق نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے دو سال کے دوران اپنے تمام وعدے پورے کردیئے ہیں۔ ریلی رام نگر ٹاؤن ایریا سے ہوتے ہوئے گنیش پور ، لوٹی پسئی، کسری پور، لوٹی جئی ، میت پور، بڑھن پورہوتے ہوئے مہادیویٰ میں پہنچ کر ختم ہوئی۔