امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحدی دیوار کی فنڈنگ کے معاملے پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔
وائٹ ہاؤس میں اعلان کرتے ہوئے امریکی صدرکا کہناتھا کہ انہیں معلوم ہے کہ اپوزیشن اس ایمرجنسی کو چیلنج کردے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہوسکتا ہےکہ کورٹ بھی اس کے خلاف فیصلہ دے لیکن صورت حال ایسی ہے کہ ان کے پاس اختیارات کو استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
امریکی صدر سرحدی دیوار کے اپنے مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کانگرس کو بائی پاس کرکے دیوار کی تعمیر کےلیے فوجی فنڈز کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس سے پہلے امریکی سینیٹ نے بھاری اکثریت سے حکومتی شٹ ڈاؤن روکنے کے لیے فنڈز کی فراہمی کے بل کی منظوری دی تھی۔
امریکی سینیٹ سے منظور بل میں صدر ٹرمپ کو میکسیکو کی سرحد پر دیوار لگانے کے لیے رقم نہیں دی گئی تھی۔