ہردوئی (نامہ نگار)اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اسکیمیں مرتب کی جارہی ہیں جس سے نوجوانوں اور کسانوں کی ترقی ہوگی۔ ہمارے ملک میں سب سے زیادہ نوجوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چالیس لاکھ غریب خاندانوں کو نشاندہی کی گئی ہے جن کو سماجوادی پنشن اسکیم کا فائدہ حاصل ہوگا۔ وہ آج گورنمنٹ انٹرکالج میں ایک جلسہ کو خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سماج کے ہر طبقہ کی فلاح وبہبود کے لئے کام کررہی ہے۔