مظفر نگر (بھاشا)مظفر نگر کے سنبھلہیڑاگاؤں میں چار افراد نے مبینہ طور پر ایک لڑکی کو یرغمال بناکر اس کی اجتماعی آبروریزی کی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ کو یکم فروری کو اغوا کرلیا گیا تھا اور اس کی اجتماعی آبروریزی کی گئی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ملزمین میں سے تین افراد کی شناخت منوج، مونو اور جندر کمار کے طور پر کر لی گئی ہے۔ چوتھی ملزم کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیاہے کہ ایس ایس پی ایچ این سنگھ کی مداخلت کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔ پولیس کے ذریعہ انکار کرنے کے بعد انہوں نے ایس ایس پی سے شکایت کی تھی۔
اس دوران ایک دیگر معاملے میں سات سالہ بچی کی آبروریزی کے الزام میں ٹونی نام کے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ٹونی اس واقعہ کے بعد سے فرار ہوگیا تھا۔ دوسری جانب کلیان پور علاقہ میں پچیس سالہ ایک نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔