نئی دہلی،18فروری(یواین آئی)صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پیر کو یہاں گجرات میں سردار پٹیل کا مجسمہ بنانے والے پدم بھوشن سے نوازے گئے بزرگ مجسمہ ساز رام ستار اور منی پوری رقص کے گرو راج کمار سنگھن جیت سنگھ کو فن اور ثقافت کے شعبہ میں قابل قدر خدمات انجام دینےکےلئے ٹیگور ایوارڈ سے نوازا۔
مسٹر کووند نے غیر مقیم ہندوستانی مرکزی کے ہال میں ان دونوں فن کاروں کو یہ اعزاز دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں مسٹر کووند نے ان فن کاروں کو اعزاز سے نوازنے کے ساتھ ساتھ ایک ایک کروڑ روپے،توثیقی سند اور مومینٹو بھی پیش کیا۔
مہاراشٹر کے دھلے ضلع میں پیدا ہوئے مسٹر رام ستار نے بابائے قوم مہاتما گاندھی،نہرو ،مولانا آزاد اور جگ جیون رام کے مجسمے بنائے ہیں۔وہ پچھلے دنوں سردار پٹیل کادنیا میں سب سے اونچا مجسمہ بنانے کی وجہ سے سرخیوں میں رہے تھے۔
امپھال میں تین نومبر 1932کو پیدا ہوئے راج کمار سنگھ نے دہلی آکر تریوینی کلا سنگم میں برسوں تک منی پوری رقص کی تشہیر کی اور اسے قومی شناخت دلائی۔سال 1998میں انہوں نے اپنی الگ تنظیم بنائی۔1986 میں انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیااور 2011 میں وہ سنگیت ناٹک اکاڈمی کے فیلو بھی بنائے گئے۔
تقریب میں وزیر ثقافت ڈاکٹر مہیش شرما بھی موجود تھے۔ان اداکاروں کا انتخاب وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت والی کمیٹی نے کیا جس کے ارکان میں سابق چیف الیکشن کمشنر این گوپال سوامی اور انڈین کلچرل ریلییشن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ونے سہستربدھے بھی شامل ہیں جن کی نامزدگی خود مسٹر مودی نے کی۔
رام ستار اور گرو راج کمار سنگھن جیت سنگھ کے علاوہ بنگلہ دیش کی مشہور ثقافتی تنظیم چھایا نٹ کو فن اور ثقافت کے شعبہ میں قابل قدر خدمات کےلئے ٹیگور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے
مسٹر کووند نے غیرمقیم ہندوستانی مرکز کےہال میں انہیں یہ ایوارڈ 15-2014اور 2018 کےلئے دئے گئے ہیں۔
ٹیگور ایوارڈ کا قیام گرودیو رویندر ناتھ ٹیگور کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر کیاگیا تھا۔پہلا ٹیگور ایوارڈ بھارت رتن سے نوازے گئے دنیا کے مشہور ستار ساز روی شنکر کو دیاگیا تھا جبکہ 2013میں دنیا میں مشہور وائلن ساز زوبن مہتا کو دیاگیا تھا۔