جونپور۔(نامہ نگار)۔ عام آدمی پارٹی کی ضلع مجلس عاملہ کا جلسہ اتوار کو اولند گنج واقع مرکزی دفتر پر ہوا جہاں گزشتہ کئی جلسوں میں ہنگامہ آرائی اور رخنہ اندازی کرنے والوں اور عہدہ کی لالچ، پارٹی کے اندر گروپ بندی کرنے والوں پر کارروائی کرتے ہوئے پارٹی کے عام کارکن کوشل کشور سنگھ، سریندر ناتھ، ششی موہن، تن مشرا اور دھننجے تیواری کی فوری اثر سے ابتدائی رکنیت ختم کر دی گئی۔ ساتھ ہی پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ڈاکٹر نریندر پال، ڈاکٹر راگھویندر پرتاپ، نریندر بہادر سنگھ، رام کیر نشاد کو پارٹی سے متعطل کرنے کے ساتھ ہی پانچ نکات پر وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کر دی گئی ہے جس پر ایک ہفتے میں جواب کی امید بھی کی گئی ہے۔اس موقع پر پارٹی کے ضلع کنوینر ڈاکٹر انوراگ مشرا، ضلع سکریٹری شردیندو چترویدی سمیت دیگر
عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔