نئی دہلی، 20 فروری (یواین آئی) ہندی تنقید کے مشہور ادیب نامور سنگھ کا منگل کی درمیانی شب آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ (ایمس ) میں انتقال ہو گیا. وہ 92 سال کے تھے۔
مسٹر سنگھ گزشتہ ایک ماہ سے علیل تھے۔ تین بجے سہ پہر لودھی روڈ پر واقع شو گرہ میں آخری رسم ادا کی جائے گی ۔
ان کے کنبہ میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ ان کی اہلیہ کا انتقال کئی سال پہلے ہو گیا تھا۔
یکم مئی 1926 کو اترپردیش کے جيئن پور میں پیدا ہونے والے نامور سنگھ کے انتقال سے ہندی ادب کی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ساہتیہ اکیڈمی،جن وادی لیکھک سنگھ، پرگتی شیل لیکھک سنگھ اور جن سنسكرت منچ نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے. وہ ساہتیہ اکیڈمی کے فیلو بھی تھے۔