نئی دہلی،: سپریم کورٹ رافیل جنگی طیارہ معاہدہ معاملہ میں اپنے فیصلے پر نظرثانی کے لئے جمعرات کو رضامند ہوگئی۔
وکیل پرشانت بھوشن نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ کے سامنے معاملہ کا خصوصی ذکر کیا۔
جج گوگئی نے کہاکہ ہم معاملہ کو فہرست میں شامل کرنے کے لئے کچھ کریں گے، اس کے لئے بنچ قائم ہونی ہے۔
مسٹر بھوشن نے حکومت کی طرف سے حلف نامہ میں غلط اطلاع دینے کی(فورجری) کی بنیاد پر فیصلہ کے جائزے کی مانگ کی ہے۔
خیال رہے کہ سابق مرکزی وزرا یشونت سنہا ، ارون شوری اور مسٹر بھوشن نے رافیل معاملہ میں عدالت کے گزشتہ برس دسمبر کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔