سیول،21 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا ہے کہ انہوںنے معاشی ترقی کےلئے جنوبی کوریا کو ہمیشہ ایک ’رول ماڈل‘کے طور پر دیکھا ہے اس لئے وہ اس ملک کے زیادہ سے زیادہ تاجروں کو ہندوستان کی جانب راغب کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے یہاں جنوبی کوریا کے چوٹی کے تاجروں کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نتائج پر مبنی معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کےلئے جنوبی کوریا کو ہندوستان کے ’قدرتی شراکت دار‘ کے طور پر دیکھتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ جنوبی کوریائی تاجر ہندوستان کی جانب متوجہ ہوں۔‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ گجرات کے وزیراعلی کے طور پر اپنا میعاد کار کے دوران بھی وہ ہمیشہ کاروبار کے فروغ کے سلسلے میں کوریا ئی جذبات کی طرف راغب رہے ہیں۔‘انہوںنے کہا کہ ’’معاشی ترقی کے لئے جنوبی کوریا ہمیشہ میرے لئے ایک رول ماڈل رہے گا۔‘‘