گوہاٹی: آسام میں ضلع گولاگھاٹ کے چائے باغات میں جمعرات سے اب تک زہریلی شراب پینے کی وجہ سے کم از کم 10 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ تمام متاثرہ سالمیرا چائے باغات کے تھے . زہریلی شراب پینے کی وجہ سے بیمار پڑنے کے بعد انہیں کل شام سے گولاگھاٹ کے شہید کشل کنور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں 10 لاشیں پڑی ہوئی ہیں اور دو لوگوں کا علاج چل رہا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کااندیشہ ہے . ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سبھی لوگ زہریلی شراب پینے کی وجہ سے ہی بیمار ہوئے ہیں۔محکمہ آبکاری کے حکام نے شراب کے نمونے جمع کر لئے ہیں. لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے . پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ملنے کے بعد ہی موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے گا۔