فیشن آئیکن ٹوپییاں بنانے والی اٹلی کی 162 سالہ پرانی فیکڑی نئے سرمایہ کار ملنے کے بعد بند ہونے سے بچ گئی۔
یہ فیکڑی گزشتہ کئی سال سے مالی مسائل کا شکار تھی، جسے اب Haeres Equita نامی کمپنی نے خرید لیا ہے۔
بورسالینو نامی یہ فیکڑی 1857 میں Giuseppe Borsalino نے بنائی تھی، جہاں کئی انداز کی ٹوپییاں تیار کی گئیں تاہم اس فیکڑی میں بننے والی ایک ٹوپی کا انداز اس حد تک مشہور ہوا کہ اس ٹوپی کو ہی بورسالینو کا نام دے دیا۔
اس ٹوپی کو ہولی وڈ اداکاروں نے بھی پہنا جس سے اس ہیٹ کا اسٹائل کافی مقبول اور کامیاب ہوا۔