واقعہ چوری علاقہ کے روٹہا گاوں کا ہے۔ جہاں ایک پٹاخہ تاجر کے گھر میں دھماکہ ہو گیا ہے۔ پورا مکان منہدم ہو گیا ہے۔
اترپردیش کے بھدوہی میں ہفتہ کے روز ایک مکان میں خوفناک دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ میں 11 لوگوں کی اب تک موت ہو چکی ہے۔ وہیں، ملبے میں کئی لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
این ڈی آر ایف کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔ دبے لوگوں کو بچانے کے لئے راحت اور بچاو کا کام چل رہا ہے۔ اے ٹی ایس اور انسداد بم دستہ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گیا ہے۔
آئی جی پیوش شری واستو نے 10 لوگوں کی موت کی تصدیق کی تھی۔ اس کے بعد تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی۔ اندیشہ جتایا جا رہا ہے کہ پٹاخوں کے بارود سے یہ دھماکہ ہوا ہے۔ حادثہ کے بعد چاروں طرف چیخ وپکار مچی ہوئی ہے۔ فی الحال، پولیس واقعہ کی جانچ میں جٹ گئی ہے۔
واقعہ چوری علاقہ کے روٹہا گاوں کا ہے۔ جہاں ایک پٹاخہ تاجر کے گھر میں دھماکہ ہو گیا ہے۔ پورا مکان منہدم ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بھدوہی۔ بابت پور سڑک پر چوری علاقہ کے روٹہا گاوں کا باشندہ عرفان منصوری پٹاخوں کو بنانے اور بیچنے کا کام کرتا تھا۔ اس نے اپنے مکان میں ہی پٹاخوں کی دکان کھول رکھی تھی۔ وہیں، مکان کے پچھلے حصے میں قالین کی بنائی کا کارخانہ چلتا تھا۔ اس دوران مکان میں اچانک خوفناک دھماکہ ہو گیا۔
ضلع مجسٹریٹ راجیندر پرساد نے بتایا کہ اس واقعہ میں عرفان( 28 ) سمیت 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ تین لوگ زخمی ہو گئے۔ دھماکہ میں پڑوسی مدثر کا مکان بھی منہدم ہو گیا ہے۔