ماہرین طب کے مطابق رات کو اندھیرے میں سونا صحت کیلئے بہتر ہے جو لوگ رات کو کمرے میں ہلکی روشنی میں سونے کے عادی ہیں وہ رات کو بے چینی کے عالم میں نیند پوری کرتے ہیں اور دوسرے دن وہ دن میں بھی روز مرہ کے کام کاج پوری تندھی سے سرانجام نہیں دے سکتے۔ماہرین طب نے ان لوگوں کو بھی خبردار کیا ہے جو رات کو ٹیلی ویژن چلتا ہوا چھوڑ کر سونے کے عادی ہیں۔ ماہرین کے مطابق رات کو نیند کے دوران روشنی خاص طور پر ذہنی صحت کیلئے ایک خطرہ ہے۔Copyright Dailyaag - All Rights Reserved