نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں مقررہ وقت پر انتخابات منعقد کرانا وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے سخت آزمائش کی گھڑی ہوگی۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں مقررہ وقت پر انتخابات منعقد کرانا وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے سخت آزمائش کی گھڑی ہوگی۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہو ئے کہا کہ جموں کشمیر میں مقررہ وقت پر انتخابات منعقد کرانا وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے سخت آزمائش کی گھڑی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سال 1995-96 سے لے کر ریاست میں، بجز ایک مرتبہ ضمنی انتخابات کے، تمام انتخابات مقررہ وقت پر منعقد ہوئے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں ہی یہ بات واضح ہوگی کہ آیا وزیر اعظم نریندر مودی وقت مقررہ پر انتخابات منعقد کرانے میں کامیاب ہوں گے یا یہ بات تسلیم کریں گے کہ وہ ریاست کو ہینڈل کرنے میں پوری طرح ناکام ہوئے ہیں۔