شاملی : اتر پردیش میں شاملی کے تھانہ بھون علاقے میں بدمعاشوں نے اغوا کے بعد لڑکے کا قتل کر دیا جس کی لاش گنے کے کھیت سے برآمد کی گئی ہے۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ شاملی کے تھانہ بھون علاقے سے۱۳؍ دسمبر کو نو سالہ بچے انس کا نامعلوم بدمعاشوں نے اغوا کر لیا تھا بدمعاشوں نے بچے کا قتل کرکے اس کی لاش کو گنے کے کھیت میں پھینک دیا تھا۔اس معاملے میں پولیس نے کل شام وپن نامی بدمعاش کو گرفتار کر اس کی نشاندہی پر خان پور پلیا کے پاس گنے کے کھیت سے لڑکے کی لاش برآمد کر لی۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔پولیس دیگر ملزموں کی تلاش کر رہی ہے ۔