کشی نگر: 27 فروری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے رام کولا علاقے میں مشتبہ حالت میں ایک شادہ شدہ خاتون کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ مائیکے والوں نے سسرال والوں پر قتل کے بعد لاش کو پھندے سے لٹکانے کا الزام لگایا ہے ۔
پولیس اطلاعات کے مطابق رام کولا عللاقے کے پرورپار ٹولہ باشندہ پرینکا سنگھ(26) کی شادی گذشتہ سال 29 جون کو رام کولا باشندہ ابھے پرتاپ سنگھ کے ساتھ ہوئی تھی۔ پرینکا کی ماں سشیلا دیوی کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سسرال والے اسے جہیز کے خاطر پریشان کرر ہے تھے ۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر ان لوگوں نے اس کا قتل کر کے لاش کو پھندے سے لٹکا دیا۔اس ضمن میں سشیلا دیوی نے پرینکا کے شوہر، ساس، سسر سمیت چھ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کے شوہر، ساس، سسر اور نند کو حراست میں لے لیا ہے ۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔