ہندستانی ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو پاکستان جمعہ کورہا کرے گا۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے یہ اعلان کیا۔ اس سے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان دیا ہے کہ اگر ہندستانی پائلٹ کو واپس کرنے سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم ہوتی ہے تو وہ تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان ہندستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ اس فیصلے کے بعد نہ صرف ہندستان میں خوشی کی لہر ہے بلکہ پاکستان میں بھی عمران خان کے اس فیصلے کا استقبال کیا جارہا ہے۔
اس پاکستانی اداکارہ نے ظاہر کی پائلٹ ابھینندن کی رہائی پر خوشی، کہی یہ بات۔۔۔۔
پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے پائلٹ ابھینندن کی رہائی کی خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو شکریہ کہتے ہوئے لکھا، ‘گریٹ نیوز’: پاکستان امن کے طور پر پائلٹ ابھینندن کو رہا کرنے کیلئے تیار ہے۔ اس بات سے میں بہت خوش ہوں۔ یہ کتنی خوشی کی بات ہے۔