موغادیشو ،یکم مارچ ( یواین آئی) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دھماکہ خیز مواد سے بھری کار میں دھماکے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے اور 30 دیگر زخمی ہو گئے۔مقامی میڈیا نے جمعرات کو یہ رپورٹ دی ۔یہ دھماکہ شہر کے مصروف ترین سڑک مکہ المکرمہ پر ہوا جہاں بہت سے ہوٹل، دکانیں اور ریستوران ہیں۔
ماريگ نیوز رپورٹ میں ایک پولیس افسر حسین محمد کے حوالے سے کہا گیا کہ دھماکے سے ایک عمارت اور ایک درجن کاڑیوں کو آگ لگ گئی ۔ موغادیشو میں دو دیگر دھماکوں کی اطلاع ہے۔
دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک الشباب دہشت گرد گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ یہ دہشت گرد گروپ صوماليا میں گزشتہ سال کئی بڑے حملوں میں ملوث رہا اور یہ صومالیہ کی حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہا ہے اور اسلامی قانون کی بنیاد پر اپنی حکومت قائم کر لی ہے۔