لکھنو_¿۔(نامہ نگار)ایرا یونیورسٹی میں ایرا کالج آف نرسنگ کے زیر اہتمام سنیچرکو ’لیمپ لائٹنگ سیریمنی‘ کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں لکھنو_¿یونیورسٹی کی سابق پروفیسر ڈاکٹر صابرہ حبیب مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھیں۔
اس موقع پر ڈین، فیکلٹی آف نرسنگ، لیفٹیننٹ کرنل پروفیسر رینا بھووال نے نرسنگ طلبا کو نرسنگ کا حلف دلایا۔طلباکو خطاب کرتے ہوئے پروفیسر صابرہ حبیب نے کہا کہ مریضوں کی خدمت کرنے والی نرسوں کو بغیر کسی مفاد کے جذبہ سے کام کرنا ہوتا ہے۔
اس موقع پرایرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عباس علی مہدی نے کہا کہ نرسنگ کاروبار ایک عظیم کام ہے اور نرسوں سے ہمدردی، رویہ،نظم وضبط اور کاروبار کےلئے وقف کی امید کی جاتی ہے۔ تقریب میں نرسنگ طلبا نے حب الوطنی کا نغمہ اور رقص پیش کیا۔ پروگرام میں وائس چانسلر پروفیسر عباس علی مہدی کے ساتھ ڈین بیسک میڈیکل سائنسز فیکلٹی پروفیسر مستان سنگھ ، چیف پراکٹر پروفیسرپی کے شرما ، رجسٹرار پروفیسرانو چندرا، کرنل ڈی واسونکر ، کرنل اروند کمار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورڈاکٹر خالد شمسی،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گودڑی گھوش، ڈاکٹرسوستیکا داس اور دیگراساتذہ شامل رہے۔