ممبئی(وارتا)بالی ووڈمیں ٹینامنیم کو ایک ایسی اداکارہ کے طورپر شمار کیاجاتا ہے جنھوںنے اپنی شوخ اوردلکش ادائوں سے ۸۰کی دہائی میں ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا ۔گیارہ فروری کو ممبئی میں پیداہوئی ٹینامنیم نے بالی ووڈمیں اپنے کیریئرکی شروعات دیوآنند کی فلم دیس پردیس سے کی۔ اس فلم میں ٹینا منیم کا بھولابھالا اندازناظرین کو بیحد پسندآیا فلم سپرہٹ ثابت ہوئی ۔۱۹۷۹میںآئی فلم باتوں باتوںمیں ٹینامنیم کے کیریئر کی ایک اورسپرہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں ٹینا منیم کی جوڑی کوامول پالیکر کے ساتھ کافی پسند کی گئی ۔ ۱۹۸۰میں ٹینامنیم کو ایک بارپھر سے دیوآنند کے ساتھ فلم لوٹ مار میں کام کرنے کا موقع ملا۔ حالانکہ یہ فلم کوئی خا ص کما ل نہیں دکھا سکی۔ ۱۹۸۰ٹینا منیم کے کیریئر کے لئے اہم سال ثابت ہوا۔ اس سال ان کی قرض اورآپ کے دیوانے جیسی سپرہٹ فلمیںریلیز ہوئیں۔ ان دونوں ہی فلموںمیں ٹینامنیم کے ساتھ رشی کپور نے کام کیاتھا۔ رشی اورٹینامنیم کی جوڑی کو ناظرین نے بیحد پسند کیا ۔
۱۹۸۳میںآئی فلم سوتن ٹینا منیم کے کیریئر کی قابل ذکر فلموںمیں شمار کی جاتی ہے۔ ساون کمار کی ہدایت میں بنی اس فلم میں ٹینامنیم کی جوڑی راجی
ش کھنہ کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ اس فلم میںٹینامنیم پر فلمایا یہ گانا شاید میری شادی کا خیال دل میںآیا ہے ناظرین کے درمیان آج بھی کافی مقبول ہے۔ ۱۹۸۵میں ٹینامنیم کو ایک بارپھر راجیش کھنہ کے ساتھ فلم الگ الگ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ حالانکہ فلم ناکام رہی ۔ اسی سال ٹینامنیم کی فلم یدھ ریلیزہوئی جو ان کے کیریئر کی آخری ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ ٹینا منیم کے کیریئر میں ان کی جوڑی رشی کپور کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ٹینامنیم اوررشی کپور کی جوڑی والی فلموںمیں قرض ، آپ کے دیوانے ، یہ وعدہ رہا ، بڑے دل والا اوردیداریار شامل ہیں۔ ۹۰کی دہائی میں ٹینا منیم نے فلم انڈسٹری میں کام کرنا بند کردیا۔ ۱۹۹۲میں ٹینا منیم کے ملک کے معروف صنعت کار انل امبانی سے شادی کرلی۔ ٹینا منیم نے اپنے فلمی کیریئر میں تقریبا چالیس فلموںمیں اداکاری کی ہے۔ ٹینا منیم ان دنوں فلم انڈسٹری میںسرگرم نہیں ہیں۔