ہاپوڑ : ٹرینوں میں خواتین کے ساتھ چھیڑخانی کے واقعات میں اضافہ کے سلسلہ میں واقعات پر روک لگانے کے لئے ریلوے محکمہ کے ذریعہ بہت سے اقدامات کئے جانے کے باوجود ٹرینوں میں چھیڑخانی کے واقعات پر روک نہیں لگ پارہی ہے۔
دہلی سے لکھنؤ جانے والی وی آئی پی ٹرین میں ایک خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کرنے والے ایک شخص کو ریلوے پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق دہلی کے قرول باغ کا باشندہ گروندرسنگھ سلوجا اپنی بیوی کے ساتھ اے سی کوچ میں لکھنؤ دہلی میل سے لکھنؤ جارہے تھے۔ جب ٹرین گڑھ مکٹیشور ریلوے اسٹیشن سے آگے جارہی تھی کوچ میں سوار ایک شخص گروندر سنگھ کی بیوی کے ساتھ چھیڑخانی کرنے لگا ۔ مخالفت کرنے پر وہ مارپیٹ کرنے لگا۔ گروندر سنگھ نے اس کی شکایت ٹرین میں موجود ریلوے پولیس کے اہلکاروں سے کی۔ ریلوے پولیس نے ملزم کو مرادآباد ریلوے اسٹیشن پر اتاردیااور دوسری ٹرین سے ملزم کو لیکر ریلوے پولیس ہاپوڑ اسٹیشن پر پہنچا وہاں سے ملزم ایس کے ناگر کو جیل بھیج دیاگیا۔