ممبئی(وارتا)بالی ووڈاداکارہ اور شرمیلا ٹیگورکی بیٹی سوہاعلی خان کا کہناہے کہ وہ اپنی فلموںکے باکس آفس اعدادو شمار کی پرواہ نہیں کرتی ہیں اوراپنادھیان اداکاری پر لگاتی ہے۔ ۲۰۰۴ میں آئی فلم دل مانگے مور سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی سوہاعلی خان نے کہا کہ میں اپنی توجہ اپنی اداکاری پر لگاتی ہوں اورمجھے باکس آفس کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی ۔کوئی بھی اداکار نہیں بتا سکتا ہے کہ اس کی فلم کامیاب ہوگی یا پھر ناکام ہوگی۔ کنال کھیموسے شادی کرنے کے سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں سوہاعلی خان نے کہا کہ اس بار ے میں کئی بار پہلے بھی سوال پوچھا جاچکا ہے میں اس بار ے میں کچھ نہیںکہنا چاہتی ہوں۔ ہم لوگ ایک ساتھ رہ کر خوش ہیں۔