فن لینڈ کے شہر “اولو”(Oulu)میں ایک مسجد پر نسل پرستوں نے حملہ کیا۔ ایک سال کے دوران اس مسجد پر یہ نواں حملہ تھا۔
حوزہ نیوز ایجنسی نے “Yle” کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ گذشتہ سوموار کو فن لینڈ کے شہر “اولو” میں واقع ایک مسجد میں نامعلوم شخص نے آتش گیر مواد پھینک دیا۔
اس شہر کی پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے رات کی تاریکی میں اس مسجد کی کھڑکی کے شیشے کو توڑ کر آتش گیر مواد اس مسجد میں پھینک دیا۔
واضح رہے کہ اس حملے کے نتیجے میں کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس مسجد میں لگے کیمروں میں دیکھا گیا کہ حملہ آور نے سیاہ رنگ کی ٹوپی والی جیکٹ پہن رکھی تھی۔
اس مسجد کے پیش نماز عبداللہ منان کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران اس مسجد پر اس قسم کا یہ 9 واں حملہ ہے۔
یاد رہے کہ فن لینڈ کے شہر “اولو” میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے تقریبا 3ہزار مسلمان مقیم ہیں اور اس مسجد میں ایک ہزار مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔