ائیر اسٹرائیک کو لے کر ملک میں جاری سیاست کے درمیان بی جے پی کے شاٹ گن اور ممبر پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے حکومت سے اس معاملہ میں جانکاریاں طلب کی ہے ۔
ائیر اسٹرائیک کو لے کر ملک میں جاری سیاست کے درمیان بی جے پی کے شاٹ گن اور ممبر پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے حکومت سے اس معاملہ میں جانکاریاں طلب کی ہے ۔ بی جے پی کے باغی لیڈر اور فلم اسٹار نے کہا کہ ہمیں فوج کے ذریعہ کئے گئے حملہ پر کوئی شک نہیں ہے ، لیکن ملک کے عوام کو بھی اس کی جانکاری دینی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس معاملہ میں ملک کو پوری جانکاری دینی چاہئے ۔
وہیں دگ وجے سنگھ کے متنازع بیان پر صفائی دیتے ہوئے شتروگھن سنہا نے ان کا دفاع کیا ۔ پلوامہ حملہ کو حادثہ بتانے والے معاملہ پر شتروگھن سنہا نے کہا کہ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ بہت ہی میچور انسان ہیں ۔ ان کا کہنا کچھ اور ہوگا اور کچھ اور بول گئے ہوں گے ، اس پر مت جائیے ۔
اب شتروگھن سنہا نے کہا : ملک کے عوام کو بھی فوج کے حملہ کی جانکاری دینی ضروری
شتروگھن سنہا کی فائل فوٹو
بدھ کو ہی بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پٹنہ میں کہا کہ ائیر اسٹرائیک پر ہورہی سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔ یہ معاملہ ملک کے جذبات سے جڑا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے جو کام کیا ہے ، اس سے وقار بڑھا ہے یہ بات ہم سبھی کو سمجھنی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ مرکز کو جو ضروری قدم لگا ۔وہاں کی حکومت نے اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ آج لوگوں کو ملک کے جذبات کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ایسے معاملات میں سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔ خیال رہے کہ پٹنہ میں منعقدہ سنکلپ ریلی کے دوران وزی راعظم مودی نے بھی اس معاملہ پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا تھا ۔