لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ حسین گنج علاقہ میں رہنے والی ایک خاتون کی مشتبہ حالات میں
ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت محض ایک حادثہ ہے۔ حسین گنج کے چھتوا پور کھٹیکانا کے رہنے والے بادشاہ سونکر کے مکان میں پچاس سالہ رنو تنہا رہتی تھی۔ اس کی لڑکی ہے جو اپنے ماموں کے ساتھ کانپور میں رہتی ہے۔ رنو صفائی کا کام کرتی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ رنو اتوار کو اپنے مکان میں سو رہی تھی۔ اچانک نامعلوم اسباب سے کمرے میں آگ لگ گئی۔ آگ سے وہ بری طرح جھلس گئی اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مکان مالک کو جب اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے حسین گنج پولیس کو مطلع کیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تحقیقات کر کے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
حسین گنج پولیس کا خیال ہے کہ رنو کے کمرے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جو اس کے بستر پر پہنچی اور اس کی موت واقع ہو گئی۔