لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔
نے اکھلیش حکومت کے بارے میں کہا کہ اقلیتی فرقہ کے ووٹ حاصل کرنے کیلئے وہ ملکی سالمیت سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ ریاست کی جیلوں میں نظر بند دہشت گردوں کو رہا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ملائم سنگھ یادو پر ووٹوں کی سیاست کا الزام لگایا۔ مسٹر شاہ نے ملائم سنگھ پر سخت الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اکھلیش حکومت اترپردیش کی ترقی کی سیاست نہیں کر رہی ہے کیونکہ اس کا ایک نکاتی منصوبہ اقلیتوں کے ووٹ حاصل کرنا ہے۔
مندروں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو رہا کرنے کیلئے سماج وادی پارٹی اور اکھلیش حکومت انہیں بے گناہ ثابت کرنے پر آمادہ ہے۔ اس طرح ملکی سالمیت سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ریاست کی بدحالی کا ذمہ دار اکھلیش حکومت کو ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بھوک سے لوگ مر رہے ہیں، بدعنوانی عروج پر ہے۔ کانگریس نے آسمان سے زمین تک بدعنوانیاں کی ہیں۔
اب بی جے پی ہی صرف متبادل رہ گئی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمی کانت باجپئی نے کہا کہ اترپردیش میں جرائم میں اضافہ کی ذمہ دار اکھلیش حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے عوام سماج وادی پارٹی ، بی ایس پی کی حکومتوں سے عاجز آچکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔ عوام یو پی اے حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے پارلیمانی انتخاب کے منتظر ہیں۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ مہنگائی اور بدعنوانیوں سے نجات دلانے کیلئے مرکز میں نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت کی ضرورت ہے۔