فضائیہ کی طرف سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، اس ڈرون کا ملبہ کہاں گرا ہے، ابھی تک اس کی بھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ وہیں مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔
راجستھان کے شری گنگا نگرمیں ہندومل کوٹ بارڈرکے پاس ہفتہ کی صبح پاکستان کی طرف سے فوج کی نگرانی کے لئے ڈرون اڑایا گیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ بارڈرپرتعینات ہندوستانی فضائیہ نے اسے مارگرایا۔ حالانکہ فضائیہ کی طرف سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ اس کا ملبہ کہا گرا ہے، ابھی تک اس کی بھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
فائرنگ کی آوازسے مقامی باشندوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اوراپنے گھروں سے باہرنکل آئے۔ ذرائع نے بتایا کہ علی الصبح پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون آیا تھا۔ اسے ہندوستانی فوج کے ذریعہ مارگرایا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈرون کوپاکستانی سرحد سے متصل کونی اورکھات لابنہ گاوں کے آس پاس مارگرایا گیا۔
حالانکہ ابھی تک اس کا ملبہ نہیں ملا ہے۔ فوج اورپولیس کے ذریعہ آس پاس کے علاقوں میں مندروں اورگرودواروں سے منادی کرائی جارہی ہے کہ اگرکھیتوں میں کوئی مشتبہ شے نظرآئے تواس کے بارے میں فوراً مطلع کریں۔