نئی دہلی:بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے لوک سبھا کے عام انتخابات کے ساتھ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات نہ کرانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارتی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناکامی ہے۔
محترمہ مایاوتی نے ایک ٹویٹ کرکے کہا،’’جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لوک سبھاانتخابات کے ساتھ نہ کرانا مسٹر نریندر مودی حکومت کی کشمیر پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے۔جو سلامتی دستے لوک سبھا انتخابات کراسکتے ہیں وہی اسی دن وہاں اسمبلی انتخابات کیوں نہیں کراسکتے ؟مرکز کی دلیل بے تکی ہے اور بی جےپی کا بہانا بچکانا ہے۔‘‘
لوک سبھا کے عام انتخابات کا اعلان کردیاگیا ہے اور اس کے ساتھ کئی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کرائے جارہے ہیں لیکن جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات سکیورٹی وجوہات سے ٹال دئے گئے ہیں۔حالانکہ ریاست میں لوک سبھا کی چھ لوک سبھا سیٹوں پر پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔