مکہ مکرمہ ۔ حرم شریف میں صاف صفائی کے خاص انتظامات کا موثر نظم ہے ۔ بروقت سینکڑوں ملازمین حرم شریف اور اطراف و اکناف کے حصوں میں مشینوں کے ذریعہ صفائی کرنے کے علاوہ ورکرس دن رات ان کاموں میں مصروف ہیں ۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کے لئے 35 ہزار قالین فراہم کردیئے ہیں ۔ سال میں 5 مرتبہ حرم شریف کے قالین کو تبدیل کیا جاتا ہے ۔ معتمرین کی سہولت کے لئے ہر طرح کا خیال رکھا جاتا ہے ۔ قالین کی تبدیلی اور صاف قالینوں کو بچھانے میں ورکرس چاق و چوبند رہتے ہیں۔
قالین کی صفائی کے لئے بھی مخصوص مشنری بھی ہے ۔ 100 سعودی نوجوان صفائی مشینوں کی نگرانی کرتے ہیں ۔ 2874 صفائی کارکن اور نگراں تعینات ہیں ۔ 4805 مشینیں مہیا ہیں تاکہ کام بہترین طریقہ سے تیزی کے ساتھ انجام دیا جاسکے ۔