بارہ بنکی (نامہ نگار)غریبوں اور ضرورتمندوں کی ہر ممکن مدد کرنا اور ان کے مفاد کے لئے کام کرنا سماجوادی حکومت کی پہلی ذمہ داری ہے۔ ریاست کے نوجوان وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ریاستی حکومت کی تشکیل کے بعد سے اب تک جتنا کام کیا ہے۔ اتنا کسی بھی دوسری حکومت نے پانچ سال کے دوران نہیں کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رام نگر میں رفیق چودھری کی صدارت میں گووند انڈسٹریز کی تعاون سے منعقد گرم کپڑے تقسیم کی تقریب کے موقع پر ریاستی وزیر دیہی ترقیات اروند کمارسنگھ گوپ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت بہت اچھا کام کررہی ہے۔اس لئے اس کے کاموں کی تشہیر کرنا اور عام لوگوں تک اس کے پیغام کو پہچانا ہر پارٹی کارکن کا فریضہ ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ ۲۰۱۴ کے پارلیمانی الیکشن میں سماجوادی پارٹی کی امیدوار شریمتی راج رانی راوت کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بناناہے۔ سماجوادی پارٹی کے ضلع صدرمولانا معراج احمد نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ۲۰۱۲ کے اسمبلی انتخابات کے وقت کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کردیا ہے۔ اگر کچھ رہ گیا ہے تو وہ بھی جلد پورا ہوجائے گا۔اس موقع پر کوآپریٹو بینک کے نائب چیئر مین دھیریندر کمار ورما، راج رانی راوت ، گووند پرتاپ سنگھ، کملیش یادو، گڈوسنگھ، بھانو سنگھ، حشمت علی گڈو ، معراج قریشی ، سریش یادو، ر
یاض نیتا ، اودھیش سنگھ، ٹلو سنگھ، پپو سنگھ اور سرور بیگم وغیرہ موجود تھیں۔