بھارت کی ریاست گجرات میں پولیس نے مشہور وڈیو گیم “پب جی” پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 10 لڑکوں کو گرفتار کر لیا۔
ریاست میں مقامی حکام نے گزشتہ ہفتے اس گیم پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکام کے مطابق پب جی اور مومو چیلنج جیسے گیمز بچوں میں “تشدد” اور “خود کشی” کے رجحانات کو پروان چڑھا رہے ہیں ۔
پولیس کے ایک ذمے دار کے مطابق جمعرات کے روز گرفتار کیے جانے والے طلبہ کو وارننگ دینے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
البتہ گجرات ریاست میں حکام نے ابھی تک “فورٹ نائٹ” وڈیو گیم پر پابندی عائد نہیں کی جو “پب جی” کی ٹکر پر مشہور گیم ہے۔