کانپور : شہر کے الگ الگ علاقوںمیں گزشتہ ۲۴گھنٹوں کے دوران ایک میڈیکل نمائندے اورایک خاتون سمیت چارلوگوں نے خودکشی کرلی۔پولیس نے لاشوںکے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کر معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
پولیس ترجمان نے آج بتایاکہ گزشتہ ۲۴گھنٹے کے دوران چارلوگوں نے خودکشی کی۔پہلامعاملہ مول گنج کے ارپت مہروترا(۲۷) کا ہے جو ایک دوا کمپنی میں ایم آرتھالیکن اپنی ملازمت سے مطمین نہیں تھا۔اس نے اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی ۔
ارپت نے اپنے پیچھے ایک خودکشی نوٹ بھی چھوڑاہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے خودکشی کررہاہے ۔دوسر اواقعہ بھی مول گنج علاقہ کا ہے جہاں ۵۸سالہ اجے گپتا نے دماغی امراض سے پریشان ہوکر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
گھروالوں کا کہنا ہے کہ وہ ۱۸سال سے ذہینی طورسے پریشان تھا اورطویل علالت سے بیزار ہوکر خودکشی کی۔تیسری واردات برراعلاقہ کی ہے جہاں ۳۰ سالہ رشمی سچان نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ رشمی کے شوہر اودھیش سچان نے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ کچھ دنوںسے گھر میں پیسوںکی تنگی تھی جس سے رشمی پریشان تھی اوراس وجہ سے وہ خودکشی کرلی۔پولیس کو موقع سے سوسائڈ نوٹ ملاہے جس میں پیسوں کی تنگی کے سبب تنائو کی بات کہی گئی ہے۔ چوتھاواقعہ گووند نگرکا ہے جہاں ۴۶سالہ پرمود اروڑا نے مشتبہ حالات میں گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔انھوں نے پھانسی کیوں لگائی اس بارے میں گھروالے کچھ نہیں بتارہے ہیں۔پولیس گھروالوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔