نئی دہلی، 19 مارچ: لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن منگل کے روزجاری کر دیا گیا۔ اس مرحلے میں 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطے کی 97 پارلیمانی سیٹوں کے لئے 18 اپریل کو پولنگ ہوگي۔
اس کے ساتھ اڈیشہ اسمبلی کی 34 نشستوں کے لئے بھی اس دن ووٹ ڈالے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے آج جاری نوٹیفکیشن کے تحت دوسرے مرحلے میں تمل ناڈو کی تمام 39 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگي۔ کرناٹک کی 14، مہاراشٹر کی دس، اتر پردیش کی آٹھ، آسام، بہار، اڈیشہ کی پانچ- پانچ سیٹوں، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ کی تین ، جموں وکشمیر کی دو، تریپورہ، منی پور اور پڈوچیري کی ایک سیٹ کے لئے بھی پولنگ ہوگی۔
پرچہ نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ 26 مارچ ہے، جبکہ نامزدگی کے کاغذات کی جانچ 27 مارچ کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مارچ ہے۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔
پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن پیر کے روز جاری کر دیا گیا تھا۔ اس مرحلے میں 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 91 نشستوں کے 11 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔