لکھنؤ: 19 مارچ؛ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو دعوی کیا ہےکہ ان کی حکومت نے اپنے دوسالہ میعاد کار میں بغیر کسی تفریق کے ریاست کی ترقی، نظم و نسق اور سماجی سیکورٹی کے لئے مناسب اقدام کئےہیں۔
اترپردیش میں اپنی حکومت کے دو سال پورا ہونے پر بی جے پی ریاستی دفتر پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مغربی یوپی کے کیرانہ اور کھنڈالا سے لوگوں مہاجرت کا سلسلہ رکا ہے اور جن لوگوں نے علاقہ چھوڑا تھا وہ واپس آگئے ہیں۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ریاست کے نظم ونسق میں کافی تبدیلی آئی ہے۔
مسٹر یوگی نے اپنی 90 منٹ کے خطاب میں ا پنی حکومت کی کامیابیوں کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کے سر باندھتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے گذشتہ 24 مہینوں میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں 15 لاکھ نئے روزگار کے مواقع پیداکئے ہیں۔
ان کے مطابق نظم ونسق کے شعبے میں 73 جرائم پیشہ افراد کا انکاونٹر کیا گیا ہے جبکہ3500 انکاوٹرس میں 6 پولیس اہلکار نے بھی اپنی جان گنوائی ہے اور 8000 جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے دوسالہ میعاد کار میں ایک بھی فساد نہیں ہوا ہے جبکہ 2016 میں 100 سے زیادہ فسادات ریاست میں وقوع پذیر ہوئے تھے۔
انہوں نے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے سرمایہ کاروں کا اعتماد جیتا اور اسی کا نتیجہ ہے کہ گراونڈ بریکنگ تقریب میں 65000 کروڑ کے پروجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ساتھ ہی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے 20 ڈپارٹمنٹ کی 70 سروسز کو آن لائن کیا گیا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ مشرقی یوپی (پوروانچل) میں انڈسٹریل ترقی کے لئے 341 کلو میٹر لمبا پوروانچل ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ جبکہ 91 کلو میٹر لمبے گوکھپور لنک ایکسپریس وے کی تعمیر کا منصوبہ ہے ساتھ ہی 296 کلو میٹر لمبا بندیل کھنڈ ایکسپریس وے بھی بنایا جائے گا۔؎