پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے اونتی پورہ کے جواں سال اسکول پرنسپل کی ہراستی کے حوالہ سے سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق مہلوک نوجوان کو دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اس بات پر انہوں نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیروں کو اور زخم دینے کے بجائے انکے زخموں پر مرہم لگا دو ۔
انہوں نےاپنےایک ٹویٹ میں کہا ‘زخموں پرمرہم کے بجائے کشمیریوں کو جسمانی اور روحانی طورزخم دینے کا یہ نہ تھمنے والا سلسلہ ہماری مصیبتوں اورمشکلات سے بھری داستان کا ایک نہ جھٹلائے جانے والا سیاہ باب ہے۔ کشمیریوں کو مزید زخم دینے کے بجائے مرہم کی ضرورت ہے تب ہی ایک خوشحال اورپُرامن کشمیرممکن ہے’۔
قابل ذکرہے کہ منگل کے روزجنوبی کشمیرکےضلع پلوامہ کےاونتی پورہ سےتعلق رکھنے والےایک نوجوان پرائیویٹ اسکول پرنسپل رضوان پنڈت کی جموں وکشمیرپولیس کےاسپیشل آپریشن گروپ (ایس اوجی) کی حراست میں ہلاکت کا واقعہ سامنےآیا، جس نے وادی میں غم وغصے کی تازہ لہرپیدا کردی۔