نئی دہلی، 24 مارچ ؛بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے کانگریس پر لوک سبھا انتخابات میں ووٹروں کو متاثر کرنے کےلیے جھوٹ اور جعل سازی کا سہارا لینے کا الزام لگایا۔
مسٹر جیٹلی نے اپنے فیس بک پیج پر ایک مضمون میں کہاکہ لوک سبھا کے آئندہ انتخات میں ووٹروں کو متاثر کرنےکےلیے کانگریس جھوٹ اور جعل سازی پر سوار ہوگئی ہے ۔انھوں نے الزام لگایاکہ کانگریس فرضی اور بناوٹی کاغذات تیار کررہی ہے اور انھیں بھارتیہ جنتاپارٹی کےسینئر لیڈر بی ایس یدیورپا کی ڈائری بتارہی ہے ۔
بی جےپی لیڈر نے کہاکہ ایک ٹی وی چینل اور ایک اخبار نے بھی ان کاغذات کو جھوٹا اور فرضی قراردیاہے ۔انھوں نے کہاکہ اگر شائع کرنا اظہار رائے کی آزادی کا حصہ ہے تو عزت ووقارکے ساتھ زندگی گزارنا بھی جینےکے حق کا اہم حصہ ہے ۔مرکزی وزیرنے کہاکہ روایتی پرنٹ میڈیا نے اپنا معیار قائم رکھاہے لیکن سوشل میڈیا نے سبھی معیار ات کو بالائے طاق رکھ دیاہے۔