دیوریا : اترپردیش میں ضلع دیوریا کے بھٹنی علاقے میں آج ریلوے لائن کے کنارے ایک عورت اور ایک مرد کی لاشیں ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔
پولیس کے مطابق ساہوپور گاؤں کے پاس آج صبح گورکھپور چھپرا ریلوے ڈویژن پر ایک 25 سالہ مرد اور ایک عورت کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ دونوں کے سر پر چوٹ کے نشان ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ ہلاک شدگان کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔خیال ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔
معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔