بی جے پی 2014 کے مقابلے زیادہ بڑی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی: مودی
نئی دہلی، 29 مارچ ؛ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہ اعتماد ظاہر کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 2019 کا لوک سبھا الیکشن2014 کے مقابلے میں زیادہ بڑی اکثریت سے جیتے گی اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو اس انتخاب میں 300 سے زائد سیٹیں ملیں گی۔
وزیر اعظم نے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ” مجھے یقین ہے کہ اس بار بی جے پی 2014 کے مقابلے بڑی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔ ایک امکان ہو سکتا ہے کہ 2024 میں ایک مضبوط اپوزیشن ہوں لیکن 2019 میں ایسا نہیں ہے۔ ملک نے ہمیں اقتدار میں لانے کا من بنا لیا ہے”۔
مودی نے اپوزیشن ‘مهاگٹھ بندھن’ پر کہا کہ ” ملک کے لوگ اتحاد کے خلاف نہیں ہیں لیکن وہ مستحکم حکومت چاہتے ہیں۔ ‘مهاگٹھ بندھن’ 2014 کے مقابلے مزید پھیل گیا ہے۔ ملک کے لوگ مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ این ڈی اے کو اس انتخاب میں 300 سے زائد سیٹیں حاصل ہوں گی”۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عوام سمجھ گئے ہیں کہ بی جے پی ملک کی ترقی میں کس طرح مدد کر سکتی ہے۔
انهوں نے کہا کہ ” ہم نے گزشتہ 5 سالوں میں جو بھی کامیابی سے کام کئے، یہ ہم پر اعتماد رکھنے والے ہندوستانیوں کی وجہ سے ممکن ہو سکا” ۔
انہوں نے کہا کہ “لوگوں کی رضامندی یہ ظاہرکرتی ہے کہ ہم بڑی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئیں گے اور جیسا کہ میں سیاست کے بارے میں سمجھتا ہوں، لوگ سمجھ گئے ہیں کہ مودی ان کے لئے کیا کر سکتے ہیں، ہماری حکومت کیا تبدیلی لا سکتی ہے، بی جے پی کس طرح ملک کی پیش رفت میں مدد کر سکتی ہے”۔