نئی دہلی( وارتا)کار بنانے والی کمپنی نسان نے گھریلو بازار میں اس سال جنوری میں ۵۱۸۲ گاڑیاں فروخت کی ہیں ۔جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے ۴۰۲۸ اکائی سے ۲۹فیصد زیادہ ہیں ۔کمپنی نے ایک بیان میں کہاہے کہ اکتوبر ۲۰۱۳ سے جنوری ۲۰۱۴ کے درمیان گاڑیوں کی فروخت میں زبر دست اضافہ ہواہے ۔اس دوران کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت ۳ء۵۱ فیصد بڑھ کر ۱۶۷۸۶ اکائی پر پہونچ گئی جب کہ اس سے قبل سال کی اسی مدت میں یہ ۱۱۰۹۵اکائی رہی تھی ،ملک میں نسان کار کی فروخت کاروبار دیکھنے والی کمپنی ہوور آٹو مٹیب انڈیا کے سی او او ریچرڈ اسپٹجر نے کہا کہ اکتوبر ۲۰۱۳ میں نئی کامٹک اسپورٹ سے یو ٹی لیٹی گاڑی (ایس یو وی )ٹیرینوں پیش کر نے کے ساتھ ہی کمپنی کی فروخت میں اضافہ درج کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیرینوں کمپنی کی ہندوستان مقامی سطح پرتیار چوتھی کار ہے ۔اس سے قبل کمپنی چنئی واقع کارخانے میں انٹری لیول کی سڈان کار سنئی کمپیکٹ کار ہیچ بیک مائیکرا اور ایوالیا کا پروڈکسن کر رہی ہے ۔