الہ آباد : الہ آباد میں ایس پی رکن پارلیمنٹ ریوتی رمن سنگھ اور کانگریس امیدوار نندگوپال گپتا نندی کے حامیوں کے درمیان کل دیر رات انتخابی مہم کے دوران تصادم ہوگیا۔جس میں پولیس ملازمین سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔
مٹھی گنج تھانہ انچارج اندرجیت چترویدی نے بتایا کہ یہ تصادم اس وقت ہوا جب رکن پارلیمنٹ ریوتی رمن سنگھ کے حامیوں کا قافلہ نندگوپال گپتا نندی کے انتخابی دفتر کے سامنے سے گذر رہاتھا۔ انہوں نے بتایا کہ ریوتی رمن سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ نندی کے حامیوں نے ان کے قافلہ پر حملہ کیا جبکہ نندی نے دعویٰ کیا ہے کہ مخالف گروپ نے کانگریس پارٹی کے کارکنان پر حملہ کیا تھا۔نندی کے حامیوں اور ان کی اہلیہ جو میئر ہیں وہ معمولی طور سے زخمی ہوگئی ہیں۔
چترویدی نے بتایا کہ دونوں شوہر بیوی تھانہ پہنچے جہاں ان کے حامیوں اور پولیس ملازمین کے درمیان تکرار ہوئی بعد میں پتھراؤ بھی کیا گیا۔ جس میں پولیس اور سلامتی دستوں کے جوان زخمی ہوگئے۔ اسی دوران ضلع پولیس صدر دفتر کے ایک ترج
مان نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ اور ان کے حامیوں کے خلاف تشدد کے معاملے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریوتی رمن سنگھ نے مٹھی گنج تھانہ میں نندی کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔مسٹر چترویدی نے بتایا کہ تھانہ میں پتھراؤ کے معاملے میں نندی اور ان کے حامیوں کے خلاف الگ سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔