افریقی ملک الجزائر میں تیزی کے ساتھ تبدیل ہونے والی سیاسی صورت حال کے تناظر میں سرکاری ٹی وی چینل کے ہیڈ کواٹر کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
الجزائر میں “العربیہ” کے نامہ نگار گذشتہ روز سیکیورٹی اہلکار ٹی وی چینل کے ہیڈ کواٹر میں داخل ہوئے اور کچھ دیر بعد واپس چلے گئے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں دیکھی گئی ہے جب گذشتہ روز الجزائر کے ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ اپنی آئینی مدت صدارت کی تکمیل سے قبل ہی عہدے سےمستعفی ہونا چاہتے ہیں۔
صدر بوتفلیقہ کی آئینی مدت صدارت 28 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ دوسری جانب صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی پانچویں بار صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
ایوان صدر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ استعفیٰ دینے کے بعد بھی عبدالعزیز بوتفلیقہ عبوری عرصے میں اہم نوعیت کے فیصلے کرنے کے مجاز ہوں گے۔عبوری دور صدر کے استعفے کے بعد شروع ہوگا۔