ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ابھی بھی برقرار ہے۔ پیر کی رات تین بجے کے قریب پاکستانی فضائیہ کے چار ایف 16 طیارے ہندوستانی سرحد کے بہت قریب آ گئے تھے۔ پاکستان نے ایف 16 کے ساتھ ساتھ ایک یو اے وی بھی بھیجا تھا۔ یہ واقعہ پنجاب واقع کھیم کرن سیکٹر کا ہے۔
پاکستان کی اس ناپاک حرکت کو رڈار نے پکڑ لیا۔ اس کے فورا بعد ہندوستان نے جوابی کارروائی کی اور سکھوئی 30 اور میراج 2000 بھیجے۔ ہندوستانی فضائیہ کو آسمان میں دیکھتے ہی پاک کے طیارے واپس لوٹ گئے۔ کچھ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، پاکستانی طیارے، سرحد پر ہندوستانی فوج کی تعیناتی کا پتہ لگانے کے مقصد سے سرحد کے اتنے قریب بھیجے گئے تھے۔
گزشتہ 14 فروری کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر حملے کے بعد ہندوستان نے 26 فروری کو پاکستان کے بالاکوٹ میں جیش محمد کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد 27 فروری کو پاکستان نے ہندوستان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام ہو گیا تھا۔ اس دوران بھی ہندوستانی فضائیہ نے پاک کے ایف 16 کو کھدیڑ دیا تھا۔