لکھنؤ( وارتا) بینکوں کی آج سے شروع ہوئی دوروزہ ہڑتال کی وجہ سے اتر پردیش میںتقریبا بارہ ہزار کروڑ کا لین دین متاثر ہو گا ۔نیشنلائزڈ بینکوں کی سبھی ۹یونینوں کی اپیل پر ملازمین ہڑتال پر ہیں۔ذرائع مطابق اترپردیش میں روزانہ بینکوں کے ذریعے ۶ہزار کروڑ روپئے کا لین دین ہو تاہے اس ہڑتال سے ۱۲ ہزار کروڑ روپئے کا کاروبار براہ راست متاثر ہو گا ۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا اسٹاف ایسوسی ایشن کے نائب صدر کے کے سنگھ کے مطابق بینک ملازمین کی ڈیوٹی کے وقت اچانک موت ہونے پر وارثان کو ملازمت دینے کا کوئی ضابطہ نہیں ہے ۔مسٹر سنگھ نے کہاکہ تنخواہ خامیوں دور کرنے اصل مطالبے ساتھ ہی ڈیوٹی پر مرنے والے بینک ملازم کے واری ثان کو ملازمت دینا بھی اصل مانگ میں شامل ہے۔انہوںنے کہاکہ فیملی پیشن کے نام پر صرف ۳ہزار روپئے دیئے جاتے ہیں اس
اضافے کے لئے کئی دن سے جدوجہد جاری تھی لیکن حکومت کی ضد کی وجہ سے اس میں کو ئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔