چندولی۔(نامہ نگار)۔سماج وادی پارٹی کی ہدایت پر عوامی بیداری سائیکل یاترا سماج وادی پارٹی کے ضلع دفتر سے ضلع صدر بلرام یادو و منوھ سنگھ کاکا کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں سائیکل ریلی نکال کر شہر سمیت تمام گاؤں کا دورہ کر کے سماج وادی پارٹی کی ترقیاتی اسکیموں کو عوام تک پہنچایا۔ اس دوران ضلع صدر بلرام یادو نے جلسہ کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے نوجوان وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی حکومت میں غریب، مزدور، کسان اور نوجوان وغیرہ کی ہمہ جہت ترقی کیلئے جو کام کئے گئے ہیں انہیں فراموش نہیں کیاجا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اپنے دوسالہ دور اقتدار میں ضلع میں بہت سی ترقیاتی اسکیمیں شروع کیں جس سے سبھی کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوام کی حکومت ہے اور وہ عوام کے حق میں ہی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری تصفیہ وزیر اعلیٰ کی اولین تر
جیح میں شامل ہے اور وہ عوام کے حق میں ہی کام کر رہئے ہیں۔ ان سبھی عوام بہبودی اسکیموں اور حصولیابیوں کوسماج کے ہر شخص تک پہنچانا ہی سماج وادی پارٹی کے کارکنان کا مقصد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی حکومت کی تشکیل کے بعد سے ہی غریبوں، مزدوروں ، کسانوں ،اقلیتوں اور دلتوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ حکومت نے کنیا ودیادھن ،بیروزگاری بھتہ ، مفت لیپ ٹاپ تقسیم جیسی اسکیمیں شروع کیں جن کی نظیر کسی دیگر ریاست میں نہیں ملتی۔