فیض آباد۔ (نامہ نگار)۔ دلت برادری کانگریس کی پونجی ہے۔ دلتوں اور غریبوں کیلئے جتنا کام کانگریس کے دور اقتدار میں ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے دلتوں کو گمراہ کر کے اقتدار پر قبضہ کیا اور اقتدار کی چابی شہ زوروں کو سونپ دی ان کے بارے میں غریب اور دلت ہوشیار ہو چکے ہیں۔ یہ خیال پورا ترقیاتی بلاک کے موضع گنگولی کے دلت اکثریتی پنجک کا پوروا میں ہردے رام کوری کے ذریعہ منعقدہ جلسہ میں کانگریس کے ریاستی صدر رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر نرمل کھتری نے ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے غریبوں کیلئے اسپتالوں میں دوا کا مفت بندوبست کیا۔ پرائمری تعلیم میں اصلاح کرائی۔ ڈاکٹر کھتری کے پہنچنے پر کاشی رام کوری، نرمل کمار کوری، شری ناتھ کوری، منی لال، رام برن، گیندا دیوی، اوم پرکاش، انگد موریہ، ہری پرساد گوڑ نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر راجندر پرتاپ سنگھ، رام داس ورما، گریش پتی ترپاٹھی، سریش سنگھ، انل تیواری، جناردن سنگھ، سونو سنگھ، منیش رام، اگر سین مشرا وغیرہ موجود تھے۔ رکن پارلیمنٹ نے پنچم کا پوروا میں ۸ بجلی
پول کی بجلی کاری کابھی افتتاح کیا۔