امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ‘ناسا’ نے عراق کے تاریخی قلعہ ‘اربیل’ کو زمین پر انسانی آبادی کا سب سے پہلا مرکز قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ عراق کے قلع اربیل کی تاریخ چھ ہزار پرانی بتائی جاتی ہے۔
ناسا کی طرف سے ‘فیس بک’ پر جاری ایک رپورٹ میں ‘ٹیلے پر تاریخ’ کے عنوان سے لکھا ہے کہ میسو پومٹامیا میں قائم قلعہ اربیل سب سے پرانا انسانی تہذیبی مرکز ہے۔
ناسا کی ویب سائیٹ پر ‘قلعہ اربیل’ کی ایک تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔ یہ تصویر 20 نومبر 2018ء کو پوسٹ کی گئی۔ اس پر لکھا گیاہے کہ اس مقام پر حضرت مسیح کی پیدائش سے بہت پہلے انسانی آبادی موجود تھی۔
ناسا کی رپورٹ کے مطابق چنیگز خان نے اپنی بادشاہت کی توسیع کے لیے قلعہ کی وسیع اراضی ہر قبضہ کرلیا۔ عثمانی خلافت نے بھی یورپی اور ایشیائی ملکوں میں 600 سال حکومت کی۔ اس میں اربیل قلعہ بھی شامل تھا جو اس وقت عراق کے صوبہ کردستان میں واقع ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ‘یونیسکو’ نے سنہ 2014ء کو قلعہ اربیل کو تاریخی انسانی ورثہ قرار دیا تھا۔