بیشک اس وقت ہر طرف آئی پی ایل کو شور سنائی دے رہا ہو ، لیکن دنیا کے 10 کرکٹ بورڈ 30 مئی سے شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے اپنا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ اگر بی سی سی آئی کی بات کریں تو ورلڈ کپ کے اس بڑے ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد کی قیادت میں 15 اپریل کو ممبئی میں ہوگا ۔
آپ کو بتادیں کہ ورلڈ کپ کیلئے سبھی ممالک کو 23 اپریل تک اپنی ٹیم کی فہرست بھیجنی ہے جبکہ ہندوستانی سلیکٹرس اس وقت آئی پی ایل میں کھیل رہے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ ورلڈ کپ کیلئے وراٹ کوہلی کی قیادت میں 15 کھلاڑیوں کا اعلان ہونا ہے جس میں ایک درجن کی جگہ تقریبا یقینی ہے ۔
یہ ہوسکتے ہیں ممکنہ کھلاڑی
وراٹ کوہلی ( کپتان ) روہت شرما ( نائب کپتان ) ، مہندر سنگھ دھونی ، شیکھر دھون ، ہاردک پانڈیا ، کیدار جادھو ، کے ایل راہل / وجے شنکر ، جسپریت بمراہ ، کلدیپ یادو ، یجویندر چہل ، بھونیشور کمار ، محمد سمیع ، امباتی رائیڈو / رویندر جڈیجہ ، ریشبھ پنت ، خلیل احمد