نئی دہلی، 8 اپریل، 8 اپریل؛مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی ایم) نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے انتخابی منشور کو جملوں کا پٹارہ قرار دیا۔
پارٹی کے سکریٹری جنرل سیتا رام یچوری نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں پارٹی صدر امت شاہ اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ جمعرات کو جاری کردہ انتخابی منشور پر ان خیالات کااظہارکیا۔
مسٹر یچوری نے کہا کہ سی پی ایم نے گزشتہ لوک سبھا ا نتخابات میں بھی اسی طرح کے بڑے بڑے وعدے کئے تھے۔۔ ان پانچ برسوں میں ان وعدوں کا کیا ہوا۔
کیا 10 کروڑ لوگو ں کو نوکری ملی؟ آج ملک میں بےروزگاری گزشتہ پچاس برسوں میں سب سے زیادہ ہے، نوٹ بندی سے ملک کی معیشت اور کمزور ہوئی، لوگ بے روزگارہوئے، جی ایس ٹی سے کروڑوں لوگ پریشان ہوئے اور اب ریاستی آمدنی کم ہوگئی ہے۔